جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے پاکستان بار کونسل
جن ججز کے خلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں ان میں سے کچھ اپنے حق میں بولنے والے وکلا کو خوش کرنے میں مصروف ہیں، اعلامیہ
پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات قانون کا نفاذ وکلا تنظیموں کا دو دہائیوں سے مطالبہ رہا ہے اور وکلا برادری اس اہم قانون سازی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پاکستان بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو قانونی طور پر نافذ کیا گیا ہے، عدالتی اصلاحات قانون کا نفاذ وکلا تنظیموں کا دو دہائیوں سے مطالبہ رہا ہے اور وکلا برادری اس اہم قانون سازی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پاکستان بار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف پاکستان بار کے ریفرنس پر قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ججز کے خلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں ان میں سے کچھ میرٹ پر مقدمات کا فیصلہ کرنے کے بجائے صرف اپنے حق میں بولنے والے وکلاء کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔
بارکونسل کے اعلامیے میں 9 مئی کے واقعات کے دوران شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت سویلین کے ٹرائل کے لیے تحمل اور انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران شہداء کی یادگاروں کے بے حرمتی اور توڑپھوڑ کی مذمت کرتے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، سیاسی احتجاج صرف پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل کا ایک مؤقف رہا ہے کہ کسی سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،آرمی ایکٹ کے تحت سویلین کے ٹرائل کے لیے تحمل اور انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، نیز متعلقہ اتھارٹیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ ہو۔
بار کونسل کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی پاکستان بار کا مطالبہ رہا ہے، پاکستان بار کونسل کسی بھی فرد کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کرنے کی بھی شدید مذمت کرتی ہے۔