گندم کی ترسیل و آٹے کی قلت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
گندم نہ ملنے سے کراچی میں آٹا مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے، وکیل درخواست گزار
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں گندم کی ترسیل اور آٹے کی قلت سے متعلق فلور ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر آئندہ سماعت پر محکمہ خوراک کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں گندم کی ترسیل اور آٹے کی قلت سے متعلق فلور ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر فریق عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ فلور ملز ایسوسی ایشن سے وعدے کے باوجود گندم فراہم کرنے میں ناکام رہی، کراچی میں فلور ملز کو حکومت سندھ کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ محکمہ خوراک کی جمع کرائی گئی رپورٹ تسلی بخش نہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک نے کہا کہ ہم نے فلور ملز کو گندم کا کوٹہ جاری کر دیا ہے۔ ہر فلور مل کو اجازت دے دی گئی ہے کہ 4 ہزار گندم کے تھیلے رکھ سکتے ہیں، ہم نے اجازت دے دی ہے حساب ہم نے نہیں فلور ملز والوں نے دینا ہے۔