سوڈان کے یتیم خانے میں 60 بچے غذائی قلت سے ہلاک

پانی کی کمی اور غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوزائیدہ اور ایک سال سے کم عمر بچوں کی ہے

جنگ کے باعث یتیم خانوں کا عملہ گھروں میں محصورہے یا نقل مکانی کرچکا ہے:فوٹو:فائل

خانہ جنگی کا شکار سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے ایک یتیم خانے میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خرطوم کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ موجود نہیں۔ خانہ جنگی کے باعث خرطوم کے یتیم خانوں کا عملہ یا تو گھروں میں محصور ہے یا نقل مکانی کر گیا ہے۔ بجلی کی بار بار بندش کو بھی بچوں کی موت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔


سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوزائیدہ اور ایک سال سے کم عمر کے بچوں کی ہے۔ پانی کی کمی اور شدید غذائی قلت سے ایک ہی روز میں 13 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کی اموات چھ ہفتوں کے دوران ہوئیں۔

 
Load Next Story