ہتکِ عزت کیس عدالت نے منیب بٹ کو طلب کر لیا
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے منیب بٹ کو بھی طلب کرلیا
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی سے متعلق فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
منیب کے وکیل کی جانب سے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروا دیا گیا تاہم درخواستگزار فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ نے وکالت نامے پر اعتراض اٹھا دیئے۔
انہوں نے مؤقف دیا کہ وکالت نامے پر منیب بٹ کا دستخط درست نہیں ہے، ایڈریس بھی نہیں لکھا ہوا۔ منیب بٹ کو عدالت میں بلایا جائے اور وکالت نامے کی تصدیق کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے منیب بٹ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر میرے (فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ) خلاف پوسٹ ڈالی تھی۔ منیب بٹ کی پوسٹ سے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ منیب بٹ نے میرے وکالات کے پیشے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔ منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دی لیکن کاروائی نہیں ہو رہی۔