ڈیری مافیا کا عوام کو دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا تحفہ
غیر قانونی اضافے کے اعلان نے ڈیری مافیا کی منافع خوری کی ہوس کا پول بھی کھول دیا
دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافہ کا تحفہ دیتے ہوئے دودھ جیسی نعمت کو مہنگائی کے شکار عوام کی پہنچ سے مزید دور کردیا۔
ڈیری فارمرز کے ایک دھڑے نے دودھ کی ایکس فارم قیمت میں مزید اضافہ کردیا جس کا اثر خوردہ سطح پر 10 روپے فی لیٹر ہوگا، مئی میں لگ بھگ20روپے اور جون کے پہلے روز 8 روپے کی کمی کے ساتھ مجموعی طور پر ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 روپے کی کمی کے باوجود ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ کے اعلان نے سرکاری رٹ کے ساتھ ڈیری مافیا کی منافع خوری کی ہوس کا پول بھی کھول کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی ڈھیل سے ڈیری مافیا کے حوصلے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب کمشنر کراچی سے کی جانے والی نمائشی مشاورت کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی اور ڈیری مافیا یک طرفہ طور پر غیر قانونی قیمت کا اعلان از خود کردیتی ہے جس پر خودہ فروخت بھی بلاچوں و چراں عمل کرتے ہیں۔
اس بار بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کا اعلان کیا گیا جس پر خوردہ فروشوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے خوردہ قیمت میں 10 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا،ڈیری فارم کی سطح پر فارم گیٹ بندھی ریٹ فی ٹنکی(37.5 لیٹر)7070 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔