جناح ہاؤس حملہ کیس خدیجہ شاہ کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا
آئندہ سماعت پر خدیجہ شاہ کو پیش نہ کرنے کی اجازت، فریقین کے وکلا 5 جون کو اپنے دلائل دیں گے
پولیس نے عدالتی حکم پر جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔
جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر خدیجہ شاہ کو ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے رہائی سے متعلق سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری کے حوالے سے فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر اپنے دلائل دیں گے۔