قومی ٹیم کا بھارت میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز

پاکستانی ٹیم کو حکومت سے این او سی نہیں ملا

پاکستانی ٹیم کو حکومت سے این او سی نہیں ملا (فوٹو: فائل)

بھارت کے شہر میں ماریشیس شیڈول 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ اور بھارت میں ساف چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی فٹبال ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیگز میں مصروف اوٹس خان اور عیسی سلمان ماریشیس میں ٹیم کو جوائن کریں گے، چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کا پہلا میچ 11 جون کو ماریشس سے ہوگا۔

قومی ٹیم کا کینیا سے ٹاکرا 14 اور جبوٹی سے 17 جون کو میچ شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم اسکے بعد بنگلور میں 21 جون سے شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے۔


مزید پڑھیں: فیفا نے انگلش فٹبالر عیسیٰ سلیمان کو پاکستان سے کھیلنے کا گرین سگنل دیدیا

دوسری جانب دونوں ایونٹس کیلئے ابھی تک پاکستانی ٹیم کوحکومت سے این او سی نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ کیمپ کے لیے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ان میں گول کیپرز ثاقب حنیف، سلمان الحق، عبدالباسط اور یوسف اعجاز بٹ، ڈیفنڈرز محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، محمد عمر سعید، مامون موسیٰ خان، سید عبداللہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، سہیل، عیسی سلیمان اور عبداللہ اقبال، مڈفیلڈرز عالمگیر علی خان غازی، علی عزیر محمود، معین احمد، شا ئق دوست، محمد ولید خان، راہس نبی، ہارون الرشید فہیم خان، عمیر علی اور محمد عدنان یعقوب، فارورڈز عبدالصمد شہزاد، اوتس جان، محمد خان، حسن نوید بشیر اور محمد ولید شامل ہیں۔
Load Next Story