کوئٹہ گھر کے اندر کنویں میں گر کر چار افراد جاں بحق
چاروں لاشوں کو کنویں سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں کنویں میں گر کر چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائی سرانجام دی۔
امدادی ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں کو جدوجہد کے بعد کنویں سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے اور اس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد تفصیلات سامنے آئیں گی۔