نو مئی واقعہ ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم کے پاس سے قیمتی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتاری چار سدہ سے عمل میں آئی، پولیس

فوٹو ایکسپریس نیوز

نو اور دس مئی کی ہنگامہ آرائی میں پشاور کے ریڈیو پاکستان میں داخل ہوکر قیمتی اشیا چرانے والے شرپسند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والے مرکزی ملزم کو چار سدہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور تین مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں نو اور دس مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفصیل کا عمل جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story