5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت

مجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا،

مجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا،

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت نے 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرمان کو سزائے موت اورجرمانہ جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کاحکم سنادیا۔


دوران سماعت وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہوجانے پر عدالت نےحمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو ،دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا جبکہ شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کوکیس سے بری کرنے کاحکم سنادیا۔

مجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا،تھانہ بارہ کہو میں درج ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیاتھا۔
Load Next Story