64ہزار روپے کے واجبات وصول کرنے کیلئے لاہور کے ہوٹل کا اداکارہ میرا کو قانونی نوٹس
میرا نے واجبات ادا نہ کئے تو ان کے کپڑے بیچ کر رقم وصول کرنے کے علاوہ عدالتی چارہ جوئی بھی کی جائے گی، ہوٹل انتظامیہ
مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے کپڑے کی دھلائی کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر اداکارہ میرا کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل کی جانب سے اداکارہ میرا کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے 20 جولائی 2013 کو اپنے کپڑے لانڈری کے لئے دیئے تھے جسے انہوں نے ایک ہفتے بعد واجبات کی ادائیگی کے بعد واپس لینا تھا۔ 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے نہ تو واجبات ادا کئے اور نہ ہی کپڑے واپس لینے کے لئے رجوع کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر میرا نے کپڑوں کی دھلائی کی مد میں 64 ہزار 322 روپے کے واجبات ایک ہفتے میں نہ ادا کئے تو نہ صرف ان کپڑے فروخت کرکے یہ رقم وصول کی جائے گی بلکہ ان کے خلاف عدالت میں بھی کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہی کی ایک عدالت نے فحش ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کو اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔