سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
بجٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح 11 بجے پیش کریں گے
صوبہ سندھ کا مالی سال 2023-24کا بجٹ10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ کے حالیہ اعلان کے مطابق صوبہ سندھ کا مالی سال 2023-24کا بجٹ10 جون کو پیش کیا جائے گا،بجٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح 11 بجے پیش کریں گے۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کو لکھے گئے خط میں محکمہ خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ اور وقت کی تصدیق کردی، یہ سالانہ مالیاتی منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ آئندہ مالی سال کے لیے فنڈز کی تقسیم اور حکومتی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف، آئی ٹی پر ٹیکس ختم کرنے کا امکان
خیال رہے کہ مالی سال وفاقی بجٹ سندھ کے بجٹ کے اعلان سے ایک روز قبل 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی اور صوبائی بجٹ کے درمیان ہم آہنگی خطے میں وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی اقدامات کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔ْ
سندھ کے بجٹ کی پیش کش میں بیان کردہ بجٹ کے فیصلوں اور پالیسیوں کے مختلف شعبوں بشمول تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔