کراچی گھر کی گیلری میں کھڑی بچی فائرنگ سے جاں بحق ملزم گرفتار
مقتولہ ایک ہفتے قبل ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب سے چھٹیاں گزارنے کے لیے کراچی آئی تھی
لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے مکان کی گیلری میں کھڑی بچی سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو شرافی گوٹھ تھانے لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹریٹ نمبر 18عید گاہ گراﺅنڈ کے قریب فائرنگ سے مکان کی گیلری میں کھڑی بچی سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او فراصت شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کم عمر لڑکی کی شناخت 13 سالہ اریشا دختر غیاث احمد کے نام سے کی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ موقع پر سے گرفتارملزم محمد زبیر ولد زرین خان نے محلے کے کسی بچے کو دکان سے دودھ لانے کا کہا تھا جس پر بچے نے دودھ لانے سے انکار کر دیا، گرفتار ملزم بچے اور اس کے بھائیوں سے جھگڑا کرنے لگا اور اسی دوران گرفتار ملزم نے ہوائی فائرنگ کی تو مکان کی گیلری میں کھڑی 13 سالہ اریشا ماتھے پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول، 2میگزین اور 7 راؤنڈ برآمد کرلیے۔ مقتولہ ایک ہفتے قبل ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب سے چھٹیاں گزارنے کے لیے مانسہرہ کالونی آئی تھی جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
انھوں نے بتایا کہ ایک سال قبل بھی مذکورہ فیملی چھٹیاں گزارنے کے لیے مانسہرہ کالونی آئی تھی تو اس وقت مقتولہ کا بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش بھی کر رہی ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کم عمر لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ہے۔