لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
لیاری ایکسپریس وے کے اطراف تجاوزات کی بھرمار، ٹریک کے ساتھ بڑی تعداد میں کباڑ خانے اور کارخانے قائم ہیں
لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے، سڑک پر بکھرنے والا کچرا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے، ٹریک کے ساتھ بڑی تعداد میں کباڑ خانے اور کارخانے قائم ہیں علاوہ ازیں انتہائی قریب واقع رہائشی آبادی بھی ٹریک پر کچرا پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔
ایکسپریس کے سروے کے دوران دیکھا گیا کہ آبادی سے کچرا لاکر ٹریک کے کنارے ڈھیر کیا جارہا ہے، اکثر مکانوں کی بالائی منزلوں سے کچرا براہ راست ٹریک پر پھینکا جارہا ہے جو گاڑیوں سے ٹکرا کر سڑک پر پھیل رہا ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
ٹریک کے اطراف جگہ جگہ کچرا کنڈیاں قائم ہیں جہاں جمع ہونے والے کچرے کو آگ لگادی جاتی ہے جس سے ٹریک پر دھواں پھیل جاتا ہے اور حد نگاہ کم ہوجاتی ہے۔
شیرشاہ، لیاری، پرانا گولیمار، لیاقت آباد، غریب آباد کی متصل آبادیوں سے گزرنے والے ٹریک پر جگہ جگہ باڑے قائم ہیں جہاں سے نکلنے والا فضلہ بھی ٹریک کے اطراف پھینکا جارہا ہے جو تعفن کا سبب بن رہا ہے۔
لیاری ایکسریس وے کے اطراف کارخانوں اور فیکٹریوں کا فضلہ بھی لیاری ندی اور ٹریک کے کنارے ڈھیر کیا جارہا ہے جس سے لیاری ایکسپریس وے پر جگہ جگہ کچرا پھیلا نظر آتا ہے۔ کچرے میں شامل تھیلیاں فضاء میں اڑتی دکھائی دیتی ہیں جو اکثر اوقات گاڑیوں کی ونڈ اسکرین سے چپک کر حد نگاہ کو متاثر کرتی ہیں۔
اس بارے میں ایڈمن آفیسر لیاری ایکسپریس وے انسپکٹر سید عمر بن تفضل نے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے کے اطراف کی آبادی کو آگاہی دینے کی کوشش کی کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داری پوری کریں، گھروں اور فیکٹریوں سے کچرا ٹریک پر نہ پھینکیں اس سلسلے میں کچرا پھینکنے والوں کو تنبیہ دی ہے کہ آئندہ قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ کچرے کی صفائی کی جائے، سالڈ ویسٹ منجمنٹ نے ہفتہ وار بنیادوں پر گاڑیاں بھیج کر کچرا ہٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے علاوہ ازیں این ایچ اے خود بھی مخصوص دورانیے کے مطابق صفائی کراتا ہے۔