ویوز کیلیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا

یو ٹیوبر ٹریور جیکب نے طیارہ تباہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، حکام

طیارے کی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے سوشل میڈیا پر دیکھا تھا:فوٹو:فائل

ویوز کے لیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کرنے والے یو ٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اور یوٹیوبر ٹریور جیکب کی 2021 میں کیلی فورنیا میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پیرا شوٹ پہنے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔




تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹے طیارے کا انجن فیل نہیں ہوا تھا بلکہ ٹریورجیکب نے زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کیا تھا اور اس وقت یہ تاثر دیا تھا کہ طیارہ حادثاتی طور پر تباہ ہوا۔ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ ٹریور کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں: چند ویوز کیلیے طیارہ تباہ کرنے والا یوٹیوبر گرفتار؛ 20 سال قید کا امکان

 

امریکی پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان بوجھ کر طیارہ تباہ کرنے پر جیکب ٹریور کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ٹریور نے دوران تحقیقات طیارہ تباہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
Load Next Story