کامسیٹس یونیورسٹی پرچے میں غیر اخلاقی سوال پر لیکچرر پر پابندی کی سفارش
وزیٹنگ فیکلٹی ممبر پر مقدمہ اور کیس تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد کیا جائے، کوئز ٹیچر کی صوابدید پر نہیں چھوڑنا چاہیے، تجویز
کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں غیر اخلاقی شامل کرنے پر لیکچرر پر پابندی کی سفارش کردی گئی۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کامسٹس یونیورسٹی کے امتحان میں ایک پرچے میں غیراخلاقی سوال شامل کرنے کے معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی، جس میں لیکچرر پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں غیر اخلاقی سوال پر انکوائری کمیٹی تشکیل
کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق لیکچرر خیر البشرسے ملاقات ہو سکی، نہ ہی رابطہ۔انکوائری کمیٹی نے وزٹنگ فیکلٹی ممبر پر ایف آئی آر درج کرانے اور کیس تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد کرنے کی بھی سفارش کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے ہی وزٹنگ فیکلٹی ممبر سے اصل حقائق کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ کمیٹی نے ایچ ای سی کے ذریعے لیکچرر پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کوئز کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز دے دی۔ انکوائری کمیٹی رپورٹ کے مطابق کوئز کو مکمل طور پر ٹیچر کی صوابدید پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ کمیٹی نے وزٹنگ فیکلٹی کی بھرتی، انٹرویو پینل میں سائیکلوجسٹ شامل کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔