اروشی روٹیلا بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم اسکرپٹ کی تصویر پر ’پروین بابی‘ لکھا ہوا ہے

فوٹو : فائل

76 ویں کینز فلم فیسٹیول میں اپنے جلوے بکھیرنے کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم اسکرپٹ کی تصویر پر 'پروین بابی' لکھا ہوا ہے اور وہ ہندی زبان میں ہے۔


مختصر ویڈیو میں لکھی تحریر کے مطابق بائیوگرافیکل فلم کو وسیم ایس خان ہدایت کاری دیں گے جبکہ فلم کا اسکرپٹ دھیرج مشرا نے لکھا ہے۔











View this post on Instagram


A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)




اروشی روٹیلا نے پوسٹ کے ساتھ بالی وڈ فلم انڈسٹری پر طنز کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن لکھا ہے جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔


انہوں نے لکھا ' بالی وڈ نے پروین بابی کو مایوس کیا لیکن میں آپ (پروین) کو فخر محسوس کراؤں گی'۔


بالی وڈ آئیکون پروین با بی کے اس سے قبل دو سیمی آٹو بائیوگرافیکل فلمیں بن چکی ہیں جن میں 'ارتھ' اور 'وہ لمحے' شامل ہیں۔

Load Next Story