نویں اور دسویں کے عملی امتحانات آج سے شروع ہوں گے
بی ایس فزیو تھراپی تھرڈ ائیر کے امتحانات 29 اپریل سے لیے جائیں گے
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق نویں اور دسویں جماعتوں کے دوسرے مرحلے میں سالانہ عملی امتحانات آج پیر 28 اپریل سے شروع ہونگے۔
نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ ) ریگولر امیدواروں اور سابقہ امیدوار جس میں ایڈیشنل ، امپرومنٹ آف گریڈ ، دس پرچہ جات اور دیگر بورڈز سے آئے ہوئے طلبا شامل ہیں امتحان میں شرکت کے اہل ہونگے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات کے تحت نیشنل یوتھ کانفرنس بعنوان ''آبادی ترقی،اورنوجوانوں کا کردار ''منگل 29 اپریل کوسماعت گاہ کلیہ فنو ن میں صبح 9 بجے ہوگی کانفرنس میں صدر شعبہ عمرانیات ڈاکٹر ثوبیہ شہزاد ،ڈاکٹر کوثر پروین اور فیروز حیات سمیت دیگر مقررین شرکت کررہے ہیں۔
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایس فزیو تھراپی تھرڈ ائیر (بیج 2011 ) کے سالانہ امتحانات 29 اپریل تا23 مئی تک ہونگے جبکہ بی ایس فزیوتھراپی فورتھ ایئر (بیج2010)کے سالانہ امتحانات 30 اپریل تا24 مئی منعقد ہونگے اس کے علاوہ بی کام ریگولر ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے طلبا اپنے امتحانی فارم 29 اپریل تا14 مئی تک 2650 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور4550 روپے فیس برائے (سال اول ودوئم )کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔
جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام ''پلاننگ اسٹریٹجیز'' کے موضوع پردوزہ کورس29 تا30اپریل منعقد کیا جارہاہے مذکورہ کورس ،طلبہ ،تربتی اور انتظامی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بہت مفید ہوگاپروفیسر ملاحت کلیم شیروانی اس کورس کی ریسورس پرسن ہونگی۔