شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار رہائی کا حکم
عدالت کا 7 جون تک شہریار آفریدی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دونوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور اس کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں شہر یار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے کی گئی گرفتاری غیر قانونی قرار دی گئی۔
تحریری فیصلے میں شہریار آفریدی کو کریمنل کیسز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے سات جون تک شہریار آفریدی کو نہ پیش کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہا جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے ، بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔