آریان خان کی ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ کیلئے رنبیر کپور نے شوٹنگ مکمل کرلی
رنبیر کپور کی خصوصی شوٹنگ ریکارڈنگ کے دوران آریان کے والد شاہ رخ خان بھی موجود تھے
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز 'اسٹارڈم' میں رنبیر کپور نے مختصر کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی فلم 'انیمل' کی شوٹنگ سے ایک دن کا وقفہ لے کر 'اسٹارڈم' کیلئے مختصر شوٹ ریکارڈ کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق رنبیر کپور کی شوٹنگ کے دوران آریان کے والد شاہ رخ خان بھی موجود تھے اور انہوں نئی ویب سیریز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق 'اسٹارڈم' شو کیلئے بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بھی پروڈکشن کے ابتدائی تین دنوں تک خصوصی شوٹ کرایا ہے۔
'اسٹارڈم' میں لکشیا لالوانی مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ بعض اطلاعت کے مطابق رنویر سنگھ اور شاہ رخ بھی مختصر کردار نبھائیں گے۔