پارکنگ مافیا کے کارندوں کا صدر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں پر تشدد

پارکنگ مافیا موٹر سائیکل پارک کرنے کی من مانی فیس طلب کرتے ہیں، صدر

فوٹو فائل

شہر قائد میں واقع صدر میں قائم موبائل مارکیٹ کے قریب پارکنگ مافیا کے کارندوں نے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر میں اسٹار سٹی مال موبائل مارکیٹ کے قریب پارکنگ مافیا کے کارندوں نے جھگڑے کے دوران دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے۔


اس حوالے سے مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ پارکنگ مافیا کے کارندوں دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پارکنگ مافیا موٹر سائیکل پارک کرنے کی من مانی فیس طلب کرتے ہیں جس پر پارکنگ مافیا کے کارندوں کا دکانداروں اور کسٹمرز سے جھگڑا کرنا معمول بن گیا ہے۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے تشدد کرنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اُدھر علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پارکنگ مافیا کے کارندے من مانی پارکنگ فیس وصول کر رہے ہیں اور اگر کسی شہری کی جانب سے سوال کیا جائے تو انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے انھیں پارکنگ کرنے نہیں دیتے جبکہ ٹریفک پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
Load Next Story