جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق
دونوں لڑکیاں مقامی چرواہے جنان خان کی بیٹیاں تھیں جن کی عمریں 8 اور پندرہ سال بتائی جاتی ہیں، پولیس
اپر جنوبی وزیرستان کے علاقہ توندہ درہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے علاقے توندہ درہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، آواز سنتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پھنچے تو جائے وقوعہ پر دو لڑکیوں کو شدید زخمی حالت میں موجود پایا۔
لڑکیوں کی شناخت مقامی شخص جنان خان کی بیٹیوں کے طور پر ہوئی دونوں لڑکیوں کی عمریں بالترتیب تقریباً 8 اور پندرہ سال بتائی جاتی ہیں۔
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اپنے مدد آپ کے تحت طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر جانبر نہ ہوسکیں، پولیس کے مطابق جنان خان ایک چرواہا ہے اور مال مویشی کا کاروبار کرتا ہے۔