پاکستان میں 5 صنعتی شعبوں میں 956 ارب ٹیکس چوری کا انکشاف

ٹیکس چوری کرنے والے شعبوں میں رئیل اسٹیٹ، چائے، سگریٹ اور دیگر شامل ہیں

ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ 106 ارب روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں:فوٹو:فائل

عالمی ریسرچ ادارے کی رپورٹ میں پانچ صنعتی شعبوں میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایپسوس کی رپورٹ کے مطابق رئیل اسٹیٹ ، چائے، سگریٹ ، ٹائرز، آئل اور فارما سیوٹیکل کے شعبوں میں 956 ارب روپے سالانہ ٹیکس چوری کیا جاتا ہے۔


رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ 500 ارب روپے ،سگریٹ انڈسٹری میں سالانہ 240 ارب روپے، چائے کے شعبے میں سالانہ 45 ارب اور ادویات کے شعبے میں سالانہ 65 ارب روپے کے ٹیکس چوری کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ 106 ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔
Load Next Story