ایفی ڈرین کیس کے مرکزی ملزم علی موسیٰ گیلانی لندن پہنچ گئے
لندن میں ایک ہفتہ قیام کرینگے،25 ستمبرکوعدالت کے سامنے پیش ہونگا،علی موسیٰ گیلانی
ISLAMABAD:
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی اور ایفی ڈرین کیس کے مرکزی ملزم علی موسیٰ گیلانی سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے دوسرے دن ہی لندن پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ وہ لندن ایک ہفتے کیلیے آئے ہیں،انھوں نے کہا کہ ان کی 25 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے '25 ستمبر کو وہ دوبارہ عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ اے این ایف کے حکام ذاتیات پر اتر آئے ہیں اور مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔