برطانوی شہرشیفیلڈ میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
آتشزدگی کے باعث 54 سالہ شبینہ بیگم، 20 سالہ انعم، 9 سالہ ادھیان،7 سالہ امان اور7 ہفتوں کی بچی جاں بحق ہوئے،ریسکیوحکام
BERLIN:
برطانوی شہر شیفیلڈ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بچوں سمیت پاکستانی نژاد خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات شیفیلڈ میں واقع ایک مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جب آگ لگی تو گھر کے سربراہ پرویز کیانی اوران کی بیگم شبینہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر انہوں نے ریسکیو حکام کو طلب کیا اورجس وقت ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچی تو آگ شدت اختیار کرچکی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 54 سالہ شبینہ بیگم، 20 سالہ انعم، 9 سالہ ادھیان پرویز کیانی، 7 سالہ امان پرویز کیانی اور 7 ہفتوں کی شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں کی والدہ رضیہ ناظم واقعے میں محفوظ رہیں اوران کے شوہر ناظم پرویز جو ٹیکسی ڈرائیور ہیں وہ بھی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے،آگ بجھانے کی کارروائی میں 20 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
گھر کے سربراہ پرویز کیانی کے مطابق شبینہ بیگم ابتدا میں گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں تاہم بعد میں وہ اپنے پوتے پوتیوں کو بچانے کے لئے ایک مرتبہ پھر داخل ہوئیں لیکن وہ واپس نہ نکل سکیں اور اپنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور فائر آفیسرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی وجوہات اور محرکات کا پتہ لگائے گی۔