آرمی چیف سعودی ولی عہد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورے کے دوران 29 اپریل کوسعودی فوجی مشق ”عبداللہ کی شمشیر“ کامعائنہ کریں گے، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ 29 اپریل کو سعودی فوجی مشق "عبداللہ کی شمشیر" کا معائنہ کریں گے جب کہ اس موقع پر شاہ بحرین، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور اردن کے وزیراعظم بھی فوجی مشق کی تقریب میں شریک ہوں گے۔