9 مئی ہنگامہ آرائی کی اہم ویڈیو سامنے آگئی

سابق وزیر کے پی کے کا پولیٹکل سیکریٹری شرپسندوں کو کینٹ جانے کے احکامات دیتا رہا

شیر بہادر مہمند نے فوجی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کی:فوٹو:اسکرین گریب

مردان میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں شرپسندوں کوحملے کے لیے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیر عاطف خان کا پولیٹیکل سیکریٹری شیر بہادر مہمند شرپسندوں کے ساتھ پنجاب رجمنٹ سینٹر جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-09-at-8.18.29-am-1686282811.mp4"][/video]


شیر بہادر مہمند راستے میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندوں کو حوصلہ دیتا رہا اور ان کو کینٹ کے اندر جانے کے احکامات دیتا رہا۔عاطف خان کے سیکریٹری نے فائرنگ کی صورت میں فوج کو نشان عبرت بنانے کو بھی کہا۔

 

 
Load Next Story