امریکی فرنچائز نائٹ رائیڈر کی پی ایس ایل میں ٹیم شامل کرنے کی خواہش
سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے
امریکا کی مقبول فرنچائز نائٹ رائیڈر کے مالک پاکستانی بزنس مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں اپنی ٹیم شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی لیگ میں نائٹ رائیڈر کے مالک ماجد رضوی نے کہا کہ میں خود بھی کرکٹر رہا ہوں، لاہور میں کئی کلبز کی نمائندگی کرچکا ہوں جبکہ امریکا کی ٹیم کا بھی حصہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹیم یو ایم ایم سی نائٹ رائیڈر ٹیم ہیوسٹن اوپن 2022 کی چیمپئن ٹیم ہے، جس میں سہیل تنویز سمیت کئی پاکستانی اسٹارز بھی کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل اور آئی پی ایل فائنلز میں حیرت انگیز طور پر مماثلت، مگر کیسے؟
ماجد رضوی نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عثمان شنواری، عمران جونیئر اور نعمان انور ٹیم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم نائٹ رائیڈر کو پی ایس ایل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، ماضی میں پی سی بی کے کئی عہدیداروں سے بات چیت بھی ہوچکی ہے تاہم بورڈ میں تبدیلیوں کے باعث معاملات طے نہ پاسکے۔
مزید پڑھیں: دنیا کی کسی ٹیم کے پاس پاکستان نہ آکر کھیلنے کا جواز نہیں، سرفراز احمد
ماجد رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابراعظم اور محمد رضوان کو اپنی ٹیم نائٹ رائیڈر کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ دونوں کرکٹرز اگر امریکی لیگ میں کھیلنا چاہتے ہیں تو انکے لیے نائٹ رائیڈر کے دروازے کھلے رہیں گے۔