شاہ پور چاکر 2افراد حادثات کی نذر جھگڑے میں8 افراد زخمی

پک اپ کی چھت سے گر کر لڑکا ہلاک، نوجوان لڑکی کو کرنٹ لگ گیا، لاشاری برادری میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا استعمال

پک اپ کی چھت سے گر کر لڑکا ہلاک، نوجوان لڑکی کو کرنٹ لگ گیا، لاشاری برادری میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا استعمال۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
مختلف حادثات وواقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔


تفصیلات کے مطابق گوٹھ یارو ڈاہری کے رہائشی سخی پیر جام صاحب کی زیارت کے بعد گاؤں واپس جارہے تھے کہ گوٹھ محمد رمضان سیال کے پاس 10 سالہ مزمل حسین ڈاہری ولد غلام نبی ڈاہری پک اپ کی چھت سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری طرف گوٹھ دیہہ 13 جمڑاؤ میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے 18سالہ وزیراں لاشاری جاں بحق ہوگئی متوفیہ کی اگلے ماہ شادی ہونے والی تھی۔ علاوہ ازیں گوٹھ لال بخش لاشاری میں لاشاری برادری کے 2 گروہوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا، لاٹھیوں، کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا، واقعے کے بعد گوٹھ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
Load Next Story