سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا اس کے فوائد کیا ہیں
یہ کارڈ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا
حکومت نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر عائد دو فیصد فائنل ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ''ڈائمنڈ کارڈ'' کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 144 کھرب 60 ارب کا بجٹ پیش، ترقیاتی منصوبوں کیلیے تاریخی رقم مختص، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس دیا جائے گا جبکہ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جانے والا گریٹس پاسپورٹ بھی فراہم کیا جائے گا اور ایسے پاکستانیوں کو سفارت خانوں و قونصل خانوں تک ترجیح بنیاد پر رسائی دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ائیر پورٹس پر ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ریمیٹنسس کارڈ رکھنے والو کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا کیا جائے گا۔