متاثرہ فیکٹری20سال سے محکمہ لیبرمیں رجسٹرنہیں ہے

فیکٹری کی دیواروں پرلکھاہے کتوں اورسرکاری ملازمین کاداخلہ منع ہے،افسر محکمہ لیبر

فیکٹری کی دیواروں پرلکھاہے کتوں اورسرکاری ملازمین کاداخلہ منع ہے،افسر محکمہ لیبر، فوٹو : اے ایف پی

بلدیہ ٹاؤن میں پراسرارآگ سے جلنے والی گارمنٹ فیکٹری گزشتہ20سال سے محکمہ لیبرمیں رجسٹرڈ نہیں۔


محکمے نے متعدد بار فیکٹری کے مالک کو رجسٹریشن کرانے کیلیے نوٹس جاری کیے توصوبے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے متعلقہ افسرکونوکری سے برطرف یااندرون سندھ تبادلہ کرنے کی دھمکی دے کرنوٹس واپس لینے کے لیے کہا گیا۔یہ بات محکمہ لیبرکے ایک افسر نے سول اسپتال میں اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

انھوں نے کہاکہ علی انٹرپرائززگارمنٹ فیکٹری کے دیواروں پر لکھاتھا کہ فیکٹری میںکتوں اورسرکاری ملازمین کاداخلہ ممنوع ہے،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ فیکٹری کامالک کتنااثررسوخ رکھتاہے،فیکٹری کے مالک کوایک سال قبل فیکٹری کورجسٹرڈ کرانے کے لیے نوٹس بھیجاگیاتھاتاہم اعلیٰ حکام کی طرف سے انہیں فون کرکے فوری طورپرنوٹس واپس لینے کا حکم دیاگیا۔انھوں نے بتایاکہ لیبر قانون کے تحت کمپنی قائم کرتے ہے اسے مالک کوازخودرجسٹرڈکرانا ہوتاتھاتاہم فیکٹری کوقائم ہوئے20 سال کاعرصہ گزرنے کے باوجودفیکٹری کے مالک نے اس کی رجسٹریشن کرانے کی کوشش نہیں کی۔
Load Next Story