بھارت 27 سال بعد حسن کے سب سے بڑے ’مس ورلڈ‘ مقابلے کی میزبانی کرے گا

آخری بار 1996 میں بھارت نے بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کی تھی

(فائل فوٹو)

بھارت رواں سال مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالوں بعد ایک مرتبہ پھر بھارت میں 71 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگارنگ میلا سجنے جارہا ہے۔

اس مقابلے میں دنیا بھر سے منتخب کی جانے والی ماڈلز حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔








View this post on Instagram


A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)




بھارت تقریباً تین دہائیوں کے بعد مس ورلڈ 2023 کے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔تاہم ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ رواں سال نومبر میں ایونٹ کی اُمید کی جارہی ہے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی گزشتہ برس کی مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا مس ورلڈ 2023 کو اپنا تاج پیش کریں گی۔

یاد رہے کہ آخری بار 1996 میں بھارت نے بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کی تھی۔
Load Next Story