میئر کراچی کے لیے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
15 جون کی صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی
میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن سمیت 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
ڈپٹی میئر کے لیے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے 8 نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں، اتوار کو تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
ہفتے کو پیپلز پارٹی کے بیرسٹر مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن نے میئر کراچی کے لیے نامزدگی فارم جمع کرادیے۔
میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے محمد جنید مکاتی اور سیف الدین ایڈوکیٹ متبادل امیدوار کے طور پر پہلے ہی کاغذات جمع کراچکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب کورنگ امیدوار کے طور پر نجمی عالم میدان میں ہیں۔
ڈپٹی میئر کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے سلمان عبداللہ مراد نے نامزدگی فارم جمع کرایا ہے جبکہ کرم اللہ وقاصی اور شاکر شر متبادل امیدوار ہیں۔
ڈپٹی میئر کے لیے جماعت اسلامی کے سیف الدین اور قاضی سید صدرالدین بھی پہلے ہی اپنے کاغذات جمع کراچکے ہیں۔ تحریک انصاف کے ذیشان زیب نے ڈپٹی میئر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے اور وہ پی ٹی آئی کے واحد امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ (ن) سے اکرم اعوان، خواجہ شعیب اور یعقویب کالرو نے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کی 25 ٹائون میونسپل کارپوریشن کے علاوہ صوبے کی 5 میونسپل کارپوریشنز کے مئیر اور ڈپٹی میئر، 22 ضلع کونسلوں، 45 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز، 36 میونسپل کمیٹیوں اور 143 ٹائون کمیٹیوں کے چئیرمین اور وائس چیئرمین کے لیے تقریبا 900 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
11 جون کو جمع ہونے والے نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال ہوگی، 12 جون کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع ہونگی، 13 جون تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ 14 جون تک امیدوار پارٹی ٹکٹ جمع کراسکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ 15 جون کی صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان 16 جون کو کریں گے۔ تمام بلدیاتی کونسلز کے سربراہان کی حلف برداری کی تقریبات 19 جون کو ہوں گی۔