مرتضی وہاب کے کاغذات جمع کراتے وقت کارکنان کی دھکم پیل آر او دفتر کے دروازے ٹوٹ گئے

امیدوار اسکروٹنی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لانے سے گریز کریں، آر او

امیدوار اسکروٹنی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لانے سے گریز کریں، آر او

میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کارکنان کی دھکم پیل کی وجہ سے ریٹرننگ افسر کے کمرے اور دفتر کے 2 دروازے ٹوٹ گئے۔

آر او کے کمرے میں جانے کے لیے کارکنان کی جدوجہد کے دوران دروازہ اکھڑ گیا البتہ شیشہ ٹوٹنے سے بچ گیا، مرتضی وہاب کی واپسی کے دوران بھی کارکنان کی بھیڑ کی وجہ سے دفتر کا دوسرا دروازہ بھی ٹوٹ گیا اور اس کے شیشے کے ٹکڑے بکھر گئے۔

ریٹرننگ افسر نذر عباس نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل الیکشن کمیشن آفس میں کارکنوں کی ہلڑ بازی کا نوٹس لیا گیا ہے مگر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، امیدوار اسکروٹنی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔

[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-10-at-2.19.49-pm-1686401350.mp4"][/video]


انہوں نے بتایا کہ میئر و ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے انتطامیہ سے رابطے میں ہیں، پیر کو اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ایک اجلاس ہوگا جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-10-at-2.23.52-pm-1686401338.mp4"][/video]

انہوں نے کہا کہ پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشن کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے تکمیل تک پہنچانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-10-at-2.21.52-pm-1686401346.mp4"][/video]

 
Load Next Story