طالبان کا نیٹو کے اڈے پر حملہ 2فوجی ہلاک شہزادہ ہیری بچ گئے

صوبہ لغمان میں8خواتین ،کنڑمیں 16افغان باشندے شہید ہوئے،عینی شاہدین، افغان پولیس اہلکارکی فائرنگ سے 4 نیٹو فوجی ہلاک

صوبہ لغمان میں8خواتین ،کنڑمیں 16افغان باشندے شہید ہوئے،عینی شاہدین، افغان پولیس اہلکارکی فائرنگ سے 4 نیٹو فوجی ہلاک، فوٹو : رائٹرز

طالبان کا نیٹو کے اڈے پر حملہ دو اتحادی فوجی ہلاک ، شہزادہ ہیری بچ گئے ۔

مشرقی افغانستان میں نیٹو فورسز نے دو مختلف فضائی حملوں میں 8 خواتین سمیت کم از کم 23 افغان شہری شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کارروائیاں کنڑ اور لغمان صوبوں میں کی گئیں، عینی شاہدین کے مطابق لغمان میں فضائی حملے میں 8خواتین شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئی ہیں جبکہ کنڑمیںمزید 16افغان باشندے شہید ہو گئے۔


دریں اثنا نیٹو نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے ایک بڑے گروپ کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ ایساف جیمز گرے بیل ترجمان کے مطابق 45کے قریب شدت پسندوں کے ایک گروپ کا سراغ ملنے پر پہاڑی علاقے میں ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کا نشانہ عام شہری بنے ہیںدوسری جانب طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہدنے نیٹو حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 20 سے زائد شہری مارے گئے ہیں۔

آن لائن کے مطابق نیٹو کے ترجمان نے اتوار کو افغانستان میں اتحادی افواج نے ہلمند میں طالبان کے ہونے والے حملے میں اپنے 6جنگی طیارے 3ری فیولنگ اسٹیشن تباہ ہونے کی تصدیق کردی ۔ادھر جنوبی افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے چار اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے اتحادی فوج نے اس واقعے کی بھی تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ ہلمند میں اتحادی فوج کے اڈے پر ایک درجن سے زائد طالبان نے خود کش حملہ کردیا جس میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں 6جنگی طیارے تباہ ہوئے اور دو کو نقصان پہنچا۔

اسی اڈے پر برطانوی شہزادہ ہیری بھی تعینات ہیں جو حملے میں محفوظ رہے۔ نیٹو ترجمان کے مطابق یہ ایک مربوط اور منظم حملہ تھا جس میں اتحادی فوج کے 3فیولنگ اسٹیشن بھی تیباہ ہوئے جبکہ طیاروں کے 6ہنگرز کو نقصان پہنچا۔ ادھر جنوبی افغانستان میں ایک پولیس اہل کار نے فائرنگ کرکے 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اتحادی فوج نے واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیل نہیں بتائی۔
Load Next Story