نئے صوبوں کیلیے قائم کمیشن کی قانونی حیثیت متنازع ہوگئی

قانونی وآئینی ماہرین کمیشن کو خصوصی کمیٹی کا درجہ دلانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں

قانونی وآئینی ماہرین کمیشن کو خصوصی کمیٹی کا درجہ دلانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، فوٹو ؛ فائل

KARACHI:
پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کے لیے تجاویز مرتب کرنے کے لیے بنائے جانے والے کمیشن پر سیاسی و قانونی اعتراضات کے بعد کمیشن کی قانونی حیثیت متنازع ہوگئی ہے۔


اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بنائے جانے والے کمیشن جسے عدالت میں چیلنج کیا جا چکا ہے، پر کسی عدالتی کاروائی سے صوبوں کے قیام کا عمل متاثر ہوسکتا ہے 'حکومتی قانونی و آئینی ماہرین کمیشن کو خصوصی کمیٹی کا درجہ دلانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں ۔اتوار کو ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کے لیے تجاویز مرتب کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے بنائے جانے والے کمیشن پر سیاسی و قانونی اعتراضات کے بعد کمیشن کی قانونی حیثیت متنازع ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق قانونی و آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط پر نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کمیشن بنایا ہے مگر قانونی و آئینی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا ۔ذرائع کے مطابق کمیشن کو خصوصی کمیٹی کے اختیارات دینے کے لیے اسپیکر خصوصی آرڈر جاری کریں گی جس کے لیے حکومتی قانونی وآئینی ماہرین سرگرم ہوگئے ہیں 'ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بنائے جانے والے کمیشن کو عدالت میں چیلنج کر دیا جاتا ہے تو صوبوں کے قیام کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story