امریکی طیارے میں دوران پرواز ایئر سلائیڈ کھل گئی
نیویارک سے لاس اینجلس جانے والے طیارے میں 168 مسافر موجود تھے
پرواز بھرنے کے دوران طیارے کے اندر ایئر سلائیڈ کھل گئی جس کے نتیجے میں عملے ایک رکن کو شدید چوٹیں آئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 168 مسافروں کو لے کر طیارہ نیویارک سے لاس اینجلس جارہا تھا تاہم تکنیکی مسائل کی وجہ سے جہاز کو یوٹاہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارے کے بیک اپ سسٹم میں آئسنگ کنڈیشنز کے لیے استعمال ہونے والا درجہ حرارت کا آلہ خراب ہوگیا تھا جسے درست کیا اور چند گھنٹوں بعد طیارے نے دوبارہ پرواز بھری اور اس دوران ایئر سلائیڈ کھل گیا جس سے عملے کا ایک رکن زخمی ہوگیا۔
طیارے کے عملے کے زخمی رکن کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت دیدی گئی جب کہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔