گستاخانہ فلمحکومت اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈکرائے مشرف

پیپلزپارٹی کے رہنمامسلم بھٹوکی پرویزمشرف سے ملاقات،اے پی ایم ایل میں شامل ہوگئے

پیپلزپارٹی کے رہنمامسلم بھٹوکی پرویزمشرف سے ملاقات،اے پی ایم ایل میں شامل ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد وسابق صدر پرویز مشرف نے گستاخانہ امریکی فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کوچاہیے کہ صرف قراردادوں پر اکتفا کرنے کے بجائے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور فوری طور پر اوآئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔


جبکہ اقوام متحدہ میں بھی احتجاج ریکارڈکرایاجائے۔آزادی صحافت اور آزادی رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے۔اے پی ایم ایل اس طرح کے عمل کو انتہا پسندی ہی سمجھتی ہے اور ایک انتہا پسندی دوسری انتہا پسندی کو جنم دیتی ہے۔اتوارکو مرکزی انفارمیشن سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پرویزمشرف نے کہا کہ اس طرح کی فلموں سے امریکا کے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہونے کا احتمال ہے جس کا نقصان پوری دنیا کو ہوگا۔علاوہ ازیں پرویزمشرف سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااوربیگم نصرت بھٹو کے معاون خاص مسلم بھٹو نے ملاقات کی اور پرویز مشرف کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوکراے پی ایم ایل میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔پرویز مشرف نے مسلم بھٹو کو اے پی ایم ایل کا مرکزی نائب صدر نامزد کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story