حور فواد نے ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
قومی ویمن نمبر2 کھلاڑی نے ساتھی کھلاڑی وسیم ایساد کے ساتھ انڈر15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی
پاکستان کی 13 سالہ حور فواد نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے سوئیڈن کے شہر ہیلنگ بورگ میں منعقدہ ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن نمبر2 کھلاڑی حور فواد نے تیونس سے تعلق رکھنے والے ساتھی وسیم ایساد کے ساتھ انڈر15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تاہم کوارٹر فائنل میں پولش کھلاڑیوں کو مات دینے والی یہ جوڑی پولینڈ ہی تعلق رکھنے والے پلئیرز سے دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1سے مات کھا گئی۔
سلیمانیہ، عراق میں منعقدہ ڈبلیو ٹی ٹی یوتھ کنٹینڈر میں گولڈ میڈل پانے والی حور فواد کو جرمنی میں منعقدہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں سابق عالمی چیمپئین وینر شیلگر نے قابل رشک قرار دیتے ہوئے کھیل کے رموز سے آگاہی بھی فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ حور فواد نے حال ہی میں کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 تمغے بشمول 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔