ملک میں ہرجگہ غیر منظور شدہ یونیورسٹیاں کھل گئیں ہیںسپریم کورٹ

لاء کالجوں کے بارے میں پاکستان بارکونسل کو تفصیلات فراہم نہ کرنے پر10 سرکاری یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کردیا

لاء کالجوں کے بارے میں پاکستان بارکونسل کو تفصیلات فراہم نہ کرنے پر10 سرکاری یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہرجگہ یونیورسٹیاں کھل گئیں بعض منظورشدہ بھی نہیں۔


سپریم کورٹ نے لا کالجوں کے بارے میں پاکستان بارکونسل کو تفصیلات فراہم نہ کرنے پر10 سرکاری یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ملک میں قانون کی تعلیم کے گرتے ہوئے معیار اورلا کالجوں میں بے ہنگم اضافے کے خلاف بارکونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ملک بھرکی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے زیرانتظام اور منسلک لا کالجوں کے تعلیمی معیار اور ان کالجوں میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں پاکستان بارکو نسل کو تفصیلات فراہم کریں۔
Load Next Story