بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کا ملبہ اوول پر ڈال دیا
یہ فائنل مارچ میں بھی تو ہوسکتا تھا، اس کیلیے جون تک کا انتظار کیوں کیا گیا، بھارتی کپتان
بھارت نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں عبرتناک شکست کا ملبہ اوول کی وکٹ پر ڈال دیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فائنل مارچ میں بھی تو ہوسکتا تھا، اس کیلیے جون تک کا انتظار کیوں کیا گیا، اسی قسم کے خیالات کا اظہار فاسٹ بولر محمد شمی نے بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیدی
انھوں نے کہا کہ اوول کا ٹریک اس نوعیت کے گیم کے لیے مکمل تیار نہیں تھا، ان سے قبل ایک اور بھارتی پیسر شردل ٹھاکر نے بھی اوول کی پچ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
شمی نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں وکٹیں گزرتے وقت کے ساتھ سلو ہوتی جاتی ہیں لیکن میرے خیال میں یہ وکٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے مکمل تیار نہیں تھی لیکن دن بدن تبدیل ہورہی تھی۔