اداکارہ و ماڈل فضا علی کی بہن انتقال کر گئیں
فضا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بہن کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں۔
فضا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی بہن کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ''آپی چلی گئیں مجھے اور فارال کو چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے''۔
فضا علی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بہن کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔
فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنی بڑی بہن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذبات بھرا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بہن سے کتنی محبت کرتی ہیں اور ان کے بغیر ادھورا محسوس کر رہی ہیں۔