پی ٹی آئی پی ڈی ایم میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے وزیر مملکت خزانہ
میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، عائشہ غوث پاشا
وزیر مملکت برائے خزانہ نے زور دیا ہے کہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے نئے بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیا بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے خدوخال کے مطابق بنایا گیا ہے، جس میں جی ڈی پی گروتھ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، نئے بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات لیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے اقدامات ابتدائی طور پر چار ماہ کیلئے تھے، اب یہ اقدامات اگلے پورے سال رہیں گے۔
وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔