عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر مقرر
عون چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، پارٹی کے ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بھی ہوں گے
تحریک اںصاف کے سابق رکن عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا صدر مقرر کر دیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے بانی سربراہ جہانگیر خان ترین نے ٹویٹ کیا کہ مجھے عبدالعلیم خان کو استحکم پاکستان پارٹی کا صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ عون چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، پارٹی کے ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بھی ہوں گے۔ عامر محمود کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مقرر کیے گئے۔
مزید پڑھیں؛ جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت 'استحکام پاکستان' کے قیام کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ جمعرات 8 جون کو جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔