کراچی پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار

شبنم جہانگیر کو کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے حکام نے حراست میں لیا

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کےمطابق شبنم جہانگیر کراچی سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہی تھیں، خاتون رہنما کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود تھا تاہم انہیں نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی بنیاد پر ایف آئی اے حکام نے امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا۔

ایئرپورٹ حکام نے مطابق شبنم جہانگیر وی آئی پی پروٹوکول کی آڑ میں بیرون ملک جانے کی کوشش کررہی تھیں۔


شبنم جہانگیر 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیں جبکہ گلبرگ لاہور میں بھی کسی کیس میں مطلوب ہونے کی بناء پر ایف آئی حکام سے انھیں روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہو اور جو لوگ اس میں ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہو میں اپنا وقت اپنے اہل خانہ کو دینا چاہتا ہوں اور والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اُن کا خیال رکھنا چاہتا ہوں۔

 
Load Next Story