کراچی 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے افغان ڈکیت گینگ کا کارندہ مقابلے میں ہلاک
ہفتے کی شب سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب مسلح افراد نے دو اہلکاروں کو شہید کیا تھا
سہراب گوٹھ پولیس نے ہفتے کی شب 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ سے شہید کرنے والے بدنام زمانہ افغان ڈکیت گینگ کے کارندے کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔
اس حوالے سے ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ہفتے کی شب سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب 2 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبلز عبدالحکیم اور رحمت اللہ کو فائرنگ سے قتل کرنے والے ملزمان علاقے میں موجود ہیں جس کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری نے انڈس پلازہ سے مچھر کالونی کے علاقے کا گھیراؤ کیا تو اس دوران ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوانی فائرنگ کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دیگر 2 ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
سہیل فیض نے بتایا کہ مارے جانے والے کی شناخت شرابو کے نام سے کی گئی جو کہ افغانی ہے اور فرار ہونے والوں کے نام سمندر خان اور منان معلوم ہوئے ہیں اور وہ دونوں بھی افغانی ہیں جنھوں نے ڈکیت گینگ بنایا ہوا تھا جبکہ مارے جانے والا شرابو لوٹ مار سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھاْ
پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی جبکہ پولیس فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی تلاش چھاپے مار رہی ہے جنھیں جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائیگا۔