راولپنڈی دو بھائیوں کے اغوا کا مقدمہ ایس ایچ او کیخلاف درج
پولیس نے دو بھائیوں راشد حسین اور ماجد حسین شاہ کو اغوا کیا، مقدمے کا متن
دو بھائیوں کے اغوا کا مقدمہ ایس ایچ او صادق آباد گلتاج کے خلاف تھانہ پیرودہائی میں درج کر لیا گیا۔
ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس نے دو بھائیوں راشد حسین اور ماجد حسین شاہ کو اغوا کیا۔
پولیس بیٹوں کے خلاف درج جعلی چیک کے مقدمے میں عدالت عالیہ میں مطلوب نہ ہونے کا بیان دے چکی اور عدالت عالیہ میں دیے گئے بیان کے باوجود پویس نے دوبارہ بیٹوں کو گرفتار کیا۔
دونوں بیٹوں سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جا رہی اور خدشہ ہے دونوں بیٹوں کو پولیس اپنی حراست میں قتل نہ کر دے، پولیس دونوں مغوی بیٹوں کو عدالت پیش نہیں کر رہی اور مغوی دو بیٹوں کو بازیاب کروایا جائے۔