لاہور میں ٹریفک انسپکٹر نے سڑک پر پڑے ایک لاکھ روپے مالک کو لوٹادیے
پولیس انسپکٹر نے قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اصل مالک کو ڈھونڈا
ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
ٹریفک انسپکٹر کو دوران ڈیوٹی روڈ سے لاوارث ایک لاکھ روپے ملے۔ انہوں نے پیسوں کی ملکیت کے بارے میں شہریوں سے استفسار کیا، مگر اصل مالک نہ ملا۔
نوید نے قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اصل مالک کو ڈھونڈ نکالا۔ گمشدہ ایک لاکھ روپے ملنے پر شہری خوشی سے سرشار ہوگیا اور ٹریفک پولیس سے اظہار تشکر کیا۔
سی ٹی او لاہور نے ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر نوید بٹ کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کیا۔
[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-13-at-9.11.05-am-1686641172.mp4"][/video]