حریم شاہ نازیبا ویڈیو لیک کیس صندل خٹک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
صندل خٹک کو حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام تحت گرفتار صندل خٹک کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو سنئیر سول جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
ایف آئی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں دوسری خاتون عائشہ ناز کو بھی شاملِ تفتیش کرنا ہے عدالت صندل خٹک کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔
صندل خٹک کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ موبائل فون تفتیشی افسر کو دے چکے ہیں جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کو گرفتار کرلیا
عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: صندل خٹک کی گرفتاری پر ٹک ٹاکر حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز صندل خٹک کو حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-13-at-11.47.08-am-1686642872.mp4"][/video]
سماعت کے بعد صندل خٹک نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون صحافیوں سے بدتمیزی بھی کرتی رہیں۔