امریکا میں طوفانی بگولوں سے ہلاک افراد کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

طوفانی بگولوں نے ریاست الباما، مسی سیپی اور آرکنساس کو شدید متاثر کیا

امریکی محکمہ موسمیات نے جنوبی ریاستوں میں ہوا کے تیز بگولوں کی مزید پیش گوئی کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

BANNU:
امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی اور اس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں کے تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے۔

امریکا کی مختلف ریاستیں آج کل شدید آندھی اور طوفانی بگولوں کی لپیٹ میں ہیں، منہ زور طوفانی بگولوں نے سیکڑوں گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا جس سے ہزاروں افراد بےگھر ہوگئے، ریاست الباما اور مسی سیپی میں 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے قیامت خیز بگولوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا جبکہ ہوا کے تیز جھونکوں سے گاڑیاں بھی اڑ کر دور جا گریں۔


ریاست آرکنساس میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ریاست الینوائے میں تیز ہوا نے مال گاڑی کے 45 سے زائد ڈبوں کو ٹریک سے اتار دیا، تمام ڈبے الٹ کر گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے جنوبی ریاستوں میں ہوا کے تیز بگولوں کی مزید پیش گوئی کی ہے۔
Load Next Story